پنجاب میں سکول کب کھلیں گے ، گرمیوں کی چھٹیاں اس بار کتنی ہونگی ؟

لاہور (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے 27 جون کو سکول کھونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دیں گے ، گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتے ہوں گی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد راس کا کہناتھا کہ ہمارے پاس

ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے ، اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیاہے ، جون سے قبل ٹیچرز کو ویکسین لگا دی جائے گی ، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 14 ہزار نان ٹیچرزسٹاف ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بچوں کا بہت نقصان ہو چکاہے گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دیں گے ، گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتے ہوں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *