پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی

لاہور (ویب ڈیسک) آبادی کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی۔محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں بھی کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد

کی سطح پر آگئی ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 914 مثبت آئے۔صوبے کے اسپتالوں میں 355 کورونا وائرس کے مریض آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 افراد کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *