پنجاب پولیس کے اس سب انسپکٹر کی ایک خوبی جان کر آپ انہیں سیلوٹ کر اٹھیں گے

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی اور اب وہ سب انسپکٹر ڈاکٹر محمد عرفان بن گئے ہیں ۔ محمد عرفان 2007 سے محکمہ پولیسمیں فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے تمام تر مشکلات اور مصروفیات کے

باوجود اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا اور فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا شوق رکھنے والے محمد عرفان ہمت نے ساڑھے چار سال ان تھک محنت کے بعد اپنا مقصد پورا کر لیا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ۔ سب انسپکٹر محمد عرفان ان تمام لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں جو قسمت یا پھر وسائل کا رونا روتے ہیں اور مشکلات کو حصول علم سےغافل ہونے کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ دراصل سب انسپکٹر محمد عرفان جیسے نوجوان ہی اس قوم کے اصل ہیروز ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *