پنجاب کی مشہور مذہبی و روحانی شخصیت نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

اوکاڑہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر فشریز ماہی پروری صمصام شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی سجادہ نشین کرمانوالہ شریف پیر طیب علی شاہ بخاری نے تحریک انصاف کے وزرا ء کی جانب سے وارننگز ملنے کے بعد ملک بھر کے ہزاروں مریدین سمیت مسلم(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔پیر طیب علی شاہ بخاری کے ترجمان انوار اللہ طیبی

نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کہا مسلم لیگ (ن) کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں جب تک (ن) لیگ قرآن وسنت کے مطابق عمل کرے گی ہم ان کیساتھ ہیں ہم وزیروں کی وارننگز سے گھبرانے والے نہیں۔ آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف کے تمام مریدین آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے مخالف ووٹ کاسٹ کریں گے،پاکستان بھر کے تمام مریدین کی آئندہ انتخابات میں وابستگی مسلم (ن) کیساتھ ہو گی وارننگ دینے والے تحریک انصاف کے وزاراء کے نام تاحال سامنے نہیں لارہے، اگر وزیروں نے وارننگز والے پیغامات بھیجنا بند نہ کیے تو ان ناموں کو سامنے لائیں گے اس موقع پر مریدین کی بڑی تعداد پریس کلب کے باہر جمع تھی جنہوں نے پیر طیب علی شاہ بخاری کے حق میں اور مہنگائی کے خلاف بھی خوب نعرے بازی کی۔

Comments are closed.