پنجاب کے اہم ضلع سے (ن) لیگ کا صفایا

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نئی حکمت عملی کے بعد اعوان برادری نے بھی نواز شریف سے تعلق توڑ دیا ،مسلم لیگ ن کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے اپنے متعدد ساتھیوں کیساتھ ن لیگ کو چھوڑ کر چلے گئے ،ان کارکنوں کا کہنا تھا کہ

وہ نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف رکھتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن کی اعوان برادری نے بھی متعدد کارکنوں کیساتھ ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیا ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوٹ مومن کی اعوان برادری نے واضح انداز میں نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہو ئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔واضح رہے اعوان برادری کے ملک مظہر اعوان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

Comments are closed.