پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ناقابل یقین خبر

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بیوی نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر شوہر کو سرِ عام زدوکوب کر ڈالا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق میاں بیوی میں ناراضی چل رہی تھی جس کے باعث خاتونِ خانہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ اس دوران اس کا شوہر دوائی لینے ہسپتال گیا اور

اتفاق سے بیوی بھی اسی وقت دوائی لینے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہسپتال آگئی۔ دونوں کا آمنا سامنا ہوا تو بیوی نے گھر والوں کے ساتھ مل کر شوہر کو سر عام زدوکوب کر ڈالا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں بیوی اور سسرالیوں کو شوہر نامدار کی درگت بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.