پنجاب کے شہر حافظ آباد کی 2 سہیلیوں کا شرمناک کرتوت سامنے آگیا

حافظ آباد(ویب ڈیسک) حافظ آباد میں پولیس نے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان خواتین کا تعلق دو منظم گروہوں سے تھا ۔ یہ خواتین مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرتیں

اور پھر غلط کاری کا الزام عائد کرنے کی وارننگ دے کر ان سے رقم اینٹھا کرتی تھیں ۔گرفتار خواتین میں سے ایک کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جس نے بتایا ہے کہ ان کے گروہ میں ایک میاں بیوی بھی شامل ہیں جو ایک 70سالہ آدمی کو پریشرائز کرکے اس سے لاکھوں روپے لوٹ چکے تھے اور مزید اسے پریشرائز کر رہے تھے کہ بالآخر اس نے تنگ آ کر موت کو سینے سے لگانے کی کوشش کی ۔ بزرگ کے اس اقدام پر بات کھل گئی اور اس کے بیٹے کو تمام کہانی کا علم ہو گیا جس نے پولیس کو رپورٹ کر دی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان دو ملزم خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر مذکورہ میاں بیوی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ۔