پنڈی میں جلسے کے حوالے سے ایک دوسرے کو کھلے چیلنج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حزب اختلاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراپوزیشن میں ہمت ہے تو پنڈی کا رخ کرکے دکھائے ‘سارا پاکستان پاک فوج کیساتھ ہے‘عمران خان ملک کی معیشت اور سیاست کو ٹھیک کرے گا‘ ملک کو آگے لیکر جائیگا، عوام نے احتساب کیلئے

پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اس حال تک پہنچایا‘ وہ دور اندیشی سے کام لیتیں تو یہ حال نہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈم ہاؤس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ چوروں سے مفاہمت کی بجائے قانون کے مطابق ان سے نمٹا جائیگا‘پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ استعفیٰ دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے‘پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل نہیں ، عمران خان کی جدوجہد کو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائیگا‘علما اور ایم ڈبلیو ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ‘ اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی، ہزارہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا‘شیخ رشید کا کہناتھاکہ پاک فوج چوروں کے لیے قربانیاں نہیں دے رہی، یہ پاکستان اور اسلام کے لیے قربانیاں دے رہی ہے‘ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ساری سازشیں ناکام ہوں گی اور پاکستان ان سازشوں سے نکل کر آگے جائے گا۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں،ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، راستے نہ روکیں، اجتماع بڑا ہوگیا تو اسی وقت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں جارہی ہے اس سے کیسے اخذ کرلیا کہ کمزور ہورہی ہے،حکمران پی ڈی ایم کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کیلئے اب پروپیگنڈے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں چمگادڑبیٹھے ہیں،پوری قوم سراپا احتجاج ہے اسکے باوجود وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے، 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرینگے۔

Comments are closed.