پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی طرز کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث دنیا کے 10 سرفہرست کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے جبکہ سابق کپتان ثنا میر تاحال ایک روزہ کرکٹ کی درجہ بندی میں سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہے ۔نئی درجہ بندی کے مطابق

پاکستان کی ندا ڈار 241 پوائنٹس کے ساتھ دسویں بہترین آل راونڈر قرار پائی ہیں۔ٹی ٹونٹی آل راونڈرز میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن اور دوسرا نمبر انگلینڈ کی نتالی سیویر کا ہے ، تیسرے نمبر پر آسٹریلای کی ایلیسی پیری، بھارت کی دیپتی شرما چوتھے ، ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر پانچویں، جنوبی افریقہ کی دین وین نیکرک چھٹے ، سری لنکا کی چماری اتھاپتھتو ساتواں، آٹھویں نمبر پر بنگلہ دیش کی سلمیٰ خاتون اور نویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *