پوری قوم سوگوار ، ہر آنکھ اشکبار ۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک ) پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، وطن پر جان نچھاور کرنے والے جوان کا جسد خاکی لے جانے والے 4 افسران اور جوان بھی قربان ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی

جان کی بازی ہار گئے ۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث گلگت کے علاقے منی مرگ میں پیش آیا ۔ اس حادثہ میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم، سپاہی محمد فاروق وطن پر قربان ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔سپاہی قدیر کامری سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کرshaheedہوئے تھے ۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں shaheed میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ میجر حسین اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔اس کے علاوہ نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق ساہیوال کے رہائشی تھے۔

Comments are closed.