پورے لاہور سے (ن) لیگی ارکان اسمبلی کا استعفیٰ آگیا ۔۔۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی نے لیگی نائب صدرمریم نواز کو استعفے جمع کرادیئے ہیں۔ مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسے میں جلسے میں کم افراد لانے پر مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو قصور وار قرار دیا تھا،

مریم نواز سے لاہور کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔لاہور جلسے پر ارکان اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ 3 بجے شروع ہونا چاہیے تھا جو 5 بجے شروع ہوا۔ جلسے میں شریک عوام تاخیر کے باعث تھک گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز لانگ مارچ کے لیے تمام ارکان اسمبلی سے تجویز مانگ لی، اس سلسلےمیں مریم نواز چند روز بعد دوبارہ ملاقات کریں گی۔ لاہور جلسے میں بندے کم لانے پر مریم نواز نے اپنی پارٹی کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو قصوروار قراردیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.