پول کھل کر رہ گئے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو گندا ملک قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو دیکھو، کتنا گندا ہے، وہاں کی ہوا کتنی آلودہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ آج کے مباحثے میں کورونا وائرس کی وباء، تفریق، قومی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی

اور قائدانہ کردار پر بات ہو گی، کورونا عالمی وباء ہے جو چین سے آیا، کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ عالمی وباء ہے، جس سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس کی وباء سے انتقال کا خدشہ تھا، چین سے آئے ہوئے اس وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین آ جائے گی، میں نے بھی یہ ویکسین استعمال کی، اسی سے بہتر ہوا۔ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اب دور ہوتی جا رہی ہے، ویکسین اس سال کے آخر تک آ جائے گی، ہم کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں، مجھے کورونا کا مرض ہوا، میں ٹھیک ہو گیا، 99 فیصد لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں، ہمیں اپنے اسکول کھولنا ہوں گے، ہم ملک بند نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میری وجہ سے نہیں چین سے آیا ہے، جب میں نے چینیوں کے لیے شٹ ڈاؤن کیا تو بائیڈن نے کہا کہ غلط کام کیا،

Sharing is caring!

Comments are closed.