پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرول مسلسل تیسری بار مہنگا کردیا ہے اور 2روپے 70پیسے اضافے کے بعد 111روپے 90پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپے، لائٹ ڈیزل 3؍ روپے، مٹی کا تیل3.54روپے مزید مہنگاہوا ہے ۔ ادھر وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں 13.18؍ روپے بڑھانے کی سفارش تھی

عوامی مفاد میں 2.70روپے اضافہ کیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات 12بجے سے ہو گیا۔ دوسری جانب پٹرول قیمتیں بڑھنے اور مہنگائی کم ہونے کے دعوے پر عوام پھٹ پڑے اور حکومت کیخلاف شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ جھوٹ نہیں چلے گا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوامی سطح پر آکر مسائل سمجھیں مہنگائی کم نہیں ہورہی بلکہ مسلسل بڑھ رہی ہے ،

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *