پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے پھر کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،حکومت نے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری کرلی ہے ، پٹرول،ڈیزل ،مٹی کا تیل 4 سے ساڑھے پانچ روپے تک فی لیٹر مہنگی کئے جانے کا امکان ،سولہ فروری

سے پیٹرولیم مصنوعات مزید چار روپے سے ساڑھے پانچ روپے تک فی لیٹر مہنگی کئے جانے کا امکان ہے، تاہم لیوی کی شرح میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار ، کم یا اضافہ کیا جاسکتا ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی ہے ،تاہم 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے اضافے کی ورکنگ زیادہ بنتی ہے،ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 21 روپے 4 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے عائد ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعظم کریں گے اور وزارت خزانہ پندرہ فروری کو نئی قیمتوں کا اعلان کریگی،حکومتی ذرائع کے مطابق سولہ فروری سے پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل,لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ کی گئی ہے ،صرف گذشتہ ڈھائی ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 37 پیسے تک فی لٹر تک اضافہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے،یکم دسمبر دو ہزار بیس سے اب تک پیٹرول گیارہ روپے 21 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 64 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے،اسی عرصے میں مٹی کا تیل 14 روپے 90 پیسے اور لائٹ ڈیزل 16 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جاچکا ہے ۔۔

Comments are closed.