پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لٹر ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے اضافے

کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں صرف 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافے کی سمری بھی مسترد کردی گئی، جبکہ وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں صرف 1 روپے 80 پیسے تک اضافے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *