پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تہلکہ خیز اضافے کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) مصدقہ ذرائع کی جانب سے دی گئی ایک خبر کے مطابق اسی ماہ (جنوری ) کی 16 تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جاسکاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول

11 روپے 95 پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Comments are closed.