پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے ۔نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے

جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے فی لیٹر ڈیزل 3 روپے 25 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Comments are closed.