پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑےاضافے کی تیاری۔۔۔ ؟؟؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک بار پھر عوام کے لیے بری خبر ، حکومت نے پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کر دیا ، اوگرا نے اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید

مہنگی ہو سکتی ہیں ، پٹرول فی لیٹر 11 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔جبکہ دوسری جانب تازہ ترین خبر کے مطابق اوگرا نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سراسر غلط ہے ۔ ابھی ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *