پٹرول کی قیمت 130 روپے فی لٹر تک جانے کی پیشگوئی کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال عید سے پٹرول مہنگا، کیا حکومت کیلئے موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف دینا ممکن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت پٹرول کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے مسلسل پٹرولیم لیوی گھٹاتی رہی،

یہ وہ ٹیکس فری عوام دوست بجٹ تھا جس کے فوراً بعد پٹرول جھٹکا دے دیا گیا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق رواں سال پٹرول کی قیمتیں 130روپے لیٹر تک جائیں گی شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت کا موقف درست ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے، حکومت پٹرول کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے مسلسل پٹرولیم لیوی گھٹاتی رہی، حکومت پٹرولیم لیوی کا 610ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پٹرولیم لیوی میں 25سے 30روپے اضافہ کرنا ہوگا، حکومت جب پٹرولیم لیوی لگائے گی تو عوام کو ایک اور جھٹکا لگے ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے بجلی اور اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی اصل ناکامی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ عمومی مہنگائی میں اضافہ ہے، گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا ہے، شوگر گروہ کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے دور میں بار بار چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، صرف پاپولر باتوں سے مہنگائی کم نہیں ہوسکتی۔شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں نئے لوگوں کو شامل کرے، ن لیگ کو اپنے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں کا بڑا ایڈوانٹج تھا، کیکڑا سے تیل اور گیس نہیں نکلی تھی حکومت نے بلاوجہ اسے ہوّا بنادیا تھا۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سال میں اس اندھی اور بہری حکومت کا کوئی ہوم ورک نظر نہیں آیا، کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس سے حکومت کی نااہلی اور نالائقی نہ چھلک رہی ہو، آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق رواں سال پٹرول کی قیمتیں 130روپے لیٹر تک جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *