پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کتنے مریض انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 745 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 46 لاکھ 9 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح3 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 376 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 421 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 923 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 16 ہزار 242 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 830 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 48 ہزار 343 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 664 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 856 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اموات 2 ہزار 390 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 148 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 287 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 967 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 231 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 33 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 152 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 332 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 572 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 107 مریض وفات پا چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *