پکی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مصدقہ ذرائع کی تازہ ترین خبر کے مطابق نوازشریف اور چودھری نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ چودھری نثار لندن میں موجود قائد (ن) لیگ نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اخترکی وفات پر اظہار تعزیت کر سکیں’ میاں شہباز شریف نے بھی

چودھری نثارکومشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیلی فون پر نواز شریف سے اظہار افسوس کریں’ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف اور نثار کے درمیان گزشتہ روز رائے ونڈ میں ہونیوالی ملاقات کے بعدمشترکہ دوست سردار ایازصادق’سعد رفیق’رانا تنویر حسین کسی بڑے بریک تھرو کے لئے سرگرم عمل ہیں’ دونوں طرف سے رابطے اور کوششیں جاری ہیں’ مشترکہ دوستوں کا خیال ہے کہ نثار کے اظہار افسوس سے نواز شریف پرانے دوست کے لئے سافٹ ہوسکتے ہیں کیونکہ چودھری نثار کے ساتھ ملاقات میں شہباز شریف نے واضح کردیا تھاکہ حتمی فیصلوں کا اختیار نوازشریف کو ہے اس لیے چند خیر خواہ کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف اور چودھری نثاردونوں کو ٹیلی فون پر بات چیت کے لئے راضی کیا جائے جس کی ابتداء نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر چودھری نثار کی طرف سے تعزیت سے ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.