پھر اکیلی لڑکی نے کیا فیصلہ کیا ؟

بہاولپور (ویب ڈیسک ) بہاولپور میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لڑکی نے بتا یا کہ اسے کسی نے اٹھایا اور نہ کوئی زبردستی ساتھ لے کر گیا ، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، دوست نے نکاح سے انکار کر دیا

تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی ، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور وہ والدین کے گھر نہیں رہنا چاہتی۔لڑکی کے والد نے بھی بیان دیا کہ اسے شادی پر اعتراض نہیں جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔