پھر ایک سردار نے دوسرے سردار جی کو کیا مشورہ دیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ایثار رانا اپنے ایک تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔جنگل کے باندر نے شیر کے حضور گستاخی کر دی،شیر نے غصے میں حکم دیا کہ باغی باندر کو پکڑ کر لایا جائے،اس کا نام ای سی ایل میں ڈا ل دیا گیا اور تلاش شرو ع ہو گئی،

باندر اپنے خفیہ مقام پر وائی فائی کنیکٹ کر کے چھپ گیا،خیر اس کی لومڑی دوست کو وہ خفیہ اڈہ پتہ تھا،وہ وہاں رات کے سناٹے میں موبائل کی لائٹ آن کرکے پہنچی تو دیکھا باندر صاحب ایک ہاتھ پیچھے  باندھے دوسرے میں سگریٹ سلگائے ٹہنیوں پر مٹر واک کر رہے ہیں،لومڑی بولی اے باغی باندر کیا کر رہے ہو،باندر  نے سگریٹ کا دھواں اُڑایا اور بولا باجی ”تینوں پتہ اے پنگا لوؤے تے فیر ٹینشن وی لینی پیندی اے“۔بس لکھ لیں جس جس نے بغاوت کی وہ ٹینشن لینے کے لئے تیار رہے،وہ کوڑھ کرلیاں جو شہتیروں کو جپھے نہیں ڈالیں گی،محفوظ رہیں گی۔شاہد خاقان عباسی کو ملنے والی ای سی ایل کی چھوٹ کو ہی لے لیں۔چلیں جی ”مٹی  پاؤ تے کھانا کھاؤ“ ہم تو ایویں لوس رہے ہیں۔وڈے لوگوں کے وڈے سٹیک اور وڈے نقصان ہوتے ہیں۔ہم تو چراغوں کی طرح دو روٹی نہ ملنے پرپھڑک کے مر جاتے ہیں چھوٹے لوگوں کے چھوٹے سٹیکس۔شہتیریوں کو جپھے ڈالنے والے آصف زرداری سے سیکھیں  کہ کس خوش اصلوبی سے آرام فرما رہے ہیں۔پیشیاں ویشیاں سب مک گئیں،کب سے کہہ رہا تھا پیپلز پارٹی ایویں شیویں کی ہارڈ لائینر بنی ہوئی ہے عین موقع پر تھو ہ مارا کہہ دے گی۔سنتا سنگھ کی بیوی چل بسی وہ  بنتا سے بولا یار پوری کوشش کر لی رونا نہیں آرہا،بنتا سنگھ اس کے کان میں بولا سمجھ وہ واپس آرہی ہے، کہتے ہیں کہ سنتا سنگھ کے آنسو رکنے میں نہیں آرہے تھے۔میرے بھائیو ! سمجھ لو اب کی بارمفاہمت کی سیاست پھر واپس آرہی ہے،جلد ہی گلشن گلشن پھول کھلنے لگیں گے۔جاتی امراء سے لے کر بلاول ہاؤس تک چاک دامن سلیں گے۔انجمن انجمن آرائش ہو گی۔محمد علی درانی اس”بہار فیسٹول“ کے روح رواں ہو ں گے۔سب اچھے بچوں کی طرح غیر سیاسی ہو جائیں گے،چھوٹے بھیا بھی اپنی پسندیدہ چارپائی قید خانے سے گھر پہنچائیں گے۔راوی ڈندے کے زور پر چین ہی چین لکھے گا۔کپتان جی گلیاں پھر آپ کے لئے سونجی ہو رہی ہیں۔اک واری آپ ان غریبوں کے لئے بھی اننگز کھیل لیں وکٹ سیدھی ہو گئی ہے،سٹمپ ہونے کا خوف نہیں،غربت،بے روز گاری،ناانصافی کے خلاف سنچری کھڑکا دیں۔     

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *