پھر فوج بلائے جانے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 22 ہزار597 ہوگئی۔ کیسز کی تعداد9 لاکھ75 ہزار92 ہوگئی۔ 1808نئے کیسز رپورٹ، اسلام آباد کے مزید 5 سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ جی سیون ٹو، سواں گارڈن اور قرطبہ ٹاون، قرطبہ ٹاون گلی 13،

جی الیون 2 گلی 18، ایف الیون، ایف سکس تھری کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ ایف ایٹ تھری میں ایک سکول بھی سیل کر دیا گیا۔ گلگت، ہنزہ، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی مقامات میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے متعدد سپر سٹور، دکانیں اور ہوٹلز سیل کر دئیے گئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا (انڈین ویرینٹ)کا اثر سامنے آرہا ہے، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوج سمیت مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی، اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوج سمیت مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی، خصوصا سیاحتی مقامات جانے والوں کو کرونا سے متعلق پابندی کا سامنا ہوگا۔ نقل و حرکت کو محدود کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہ ہی لوگ سیاحتی علاقوں کا رخ کریں جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔ نامکمل ویکسی نیشن والے سیاحت سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ان پابندیوں کا اطلاق سختی سے کیا جائے گا۔ ہمارے پاس وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کے علاوہ ویکسی نیشن اہم ہے جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہ کیا جائے۔ کیونکہ کیسز بڑھ رہے ہیں اور ہمیں سمارٹ لاک ڈائون کا دوبارہ سے استعمال کرنا پڑے گا۔ 2 سے 4 فیصد کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایلفا قسم کے بعد نئی ڈیلٹا قسم کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *