پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے،

حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے لیکن (ن) لیگ کیخلاف کارروائی پر انہوں نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ جہانگیر ترین یہاں پیش ہونے کے لئے آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ان کے کاروبار کو جرم بنا کر جھوٹے مقدمات درج ہو رہے ہیں اور ظلم ہو رہا ہے ،ہم کسی کے ساتھ بھی ہونے والے ظلم کی حمایت نہیں کرتے لیکن جہانگیر ترین نے 90 کی دہائی میں کام شروع کیا جبکہ شریف خاندان نے 80 سال پہلے کام شروع کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *