پہلے تم پھر کوئی اور ۔۔۔۔۔۔۔!!!

ملتان (ویب ڈیسک) شجاع آبادکے علاقے گیلے وال میں سہاگ رات کو دلہن سے اجتماعی غلط کام کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ کام کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ دلہن کا آشنا تھا جس نے دلہن کی مرضی سے واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق شادی کی رات غلط کاری کا نشانہ بننے والی دلہن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کے ساتھ صرف ایک شخص نے غلط کام کیا۔ پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھایا تو انکشاف ہوا کہ دلہن کے آشنا نے ہی اس کی مرضی سے یہ جرم کیا ۔دلہن کا آشنا اپنے تین دوستوں کے ساتھ رات کو گھر میں داخل ہوا، چھت پر سوئے ہوئے دولہا کے بھائیوں کو زدو کوب کرنے کے بعد انہیں کمرے میں بند کردیا جس کے بعد انہوں نے دلہن کے کمرے کا رخ کیا۔ چاروں ملزموں نے دولہا کو بھی زدوکوب کیا اور اسے بھی دوسرے کمرے میں بند کردیا۔بعد ازاں کمرہ بند کرکے آشنا نے نئی نویلی دلہن کے ساتھ غلط کام کیا اور جاتے ہوئے نقدی اور زیورات اپنے ساتھ لے گیا۔ پولیس نے دلہن کے آشنا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی تین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *