پیر کو کیا کھڑاک ہونے والا ہے ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار پیر کے روز لاہور آئیں گے

اور وہ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے ساتھ ساتھ شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ایک آرڈیننس منظور کرے گی ، جس میں ان قانون سازوں کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد حلف نہیں لیا۔

Comments are closed.