پیوستہ رہ شجر سے ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ موٹروے کیس کی تفتیش کے معاملے میں سی سی پی او عمر شیخ کے بارے میں مختلف قسم کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں ۔اس کیس کے معاملے میں ان کے بیانات پر بھی کافی تنقید کی گئی ۔ایک صحافی سے سانحہ موٹروے کیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور

عمر شیخ نے کہا کہ موٹر وے کیس کے ملزم عابد ملہی کی عدم گرفتاری کے جواب میں شعر ہی سناسکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل پر معروف صحافی رؤف کلاسرا کے ساتھ گفتگو میں لاہور پولیس کے چیف نے کہا کہ اس مقدمے میں ہم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا طریقہ کار اپنایا ، جس کہ وجہ سے مجھے معلوم تھا کہ کتنا بھی بڑا مجرم ہو وہ بچ نہیں سکتا ، اسی لیے ہم نے 72 گھنٹوں میں کیس حل کرلیا، اب اگلا مرحلہ اس کی گرفتاری ہے تو ، پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ۔ ان حالت میں ایک سی سی پی اور کا شعرو شاعری کرنا مناسب نہیں ۔عمر شیخ نے کہا کہ عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے، ملزم کی گرفتاری میں تاخیر کی مکمل ذمہ داری لیتاہوں، جرم کا ہوجانا اور اس کو روکا نہیں جاسکا یہ ہماری ذمہ داری ہے، لیکن میں نے اس بارے میں سینے پر ہاتھ مار کرکہا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی 48گھنٹوں میں کروں گا، تاہم 72گھنٹوں میں ہی ہم نے ملزمان کو مکمل سراغ لگا لیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *