پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ۔۔۔۔مریم نواز نے باقاعدہ اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، اب پیپلزپارٹی اس کا حصہ نہیں،اصل چیئرمین نیب عمران ہیں ، بشیر میمن کا بیان موجود کہ اداروں کو کس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،

عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو اڈے دے چکی ، بشیر میمن کا بیان موجود ہے کہ اداروں کو کس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، عمران خان چیئرمین نیب ہیں،پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،پیپلز پارٹی اب الائنس کا حصہ نہیں ، اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے، آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *