پیپلز پارٹی اس بار لاہور سے بڑی تعداد میں ووٹ لے گی کیونکہ ۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) نامور مضمون نگار چوہدری منور انجم اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔آصف علی زرداری کی دور اندیشی سے ہی لاہور میں اسلم گل کو ٹکٹ دیا گیا، لاہور کا حلقہ این اے 133 ا سوقت بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے یہاں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ۔ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ نون کے

پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے انکی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی جیتنے کے دعوے لئے میدان سے آوٹ ہو چکی ہے۔قومی اسمبلی کا حلقہ 133 زیادہ تر نئی اور پوش آبادی پر مشتمل ہے جس میں ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، ٹاؤن شپ، لیاقت آباد، پنڈی راجپوتاں، اسماعیل نگر، کوٹ لکھپت، چونگی امر سدھو، گرین ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں اس حلقے میں چوہدری اسلم گل نہ صرف معروف ہیں بلکہ ان کی خدمات بھی کافی ہیں ۔اس حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار چھ سو 76 ہے ۔ 2018 کے انتخاب میں یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز ملک 89678 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ تحریک انصاف کے اعجاز چودھری نے 77231 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اب اس حلقے کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ماڈل ٹاون لاہور میں ایک تقریب میں این اے 133سے چودھری اسلم گل کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اپنے ہر طرح کے تعاون کایقین دلایا ہے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید ،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چودھری اسلم گل ہمارے دیرینہ اور سینئر ساتھی ہیں۔ پیپلز پارٹی کیلئے ان کی بہت جدوجہد ہے۔ مارشلائی دور سے لے کر آج تک بڑی ثابت قدمی اور استقلال کے ساتھ پیپلز پارٹی

کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ علاوہ ازیں راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے سابق ایم این اے اور نائب ناظم لاہور فاروق امجد میر سے ملاقات کی اور این اے 133کے ضمنی انتخاب کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چودھری محمد اسلم گل کو الیکشن لڑنے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کرتے ہوئے سندھ سے اپنے بااعتماد ساتھیوں کی ایک ٹیم کو بھی اس الیکشن کی نگرانی کے لیئے لاہور میں الیکشن کے انعقاد تک بھیج دیا ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب کی لیڈر شپ بالخصوص لاہور کے عہدیداروں اور جیالوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ چودھری محمد اسلم گل کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور اس الیکشن کو پیپلز پارٹی کیلئے آنے والے جنرل الیکشن کیلئے ایک ٹیسٹ کیس بنا دیں اور اس طریقے سے الیکشن لڑیں کہ اس حلقہ میں پیپلز پارٹی کا وجود باقاعدہ طور پر سب کو نظر آئے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ سے اپنے ایک بااعتماد ساتھی کو بھرپور وسائل فراہم کرکے اور کچھ گاڑیاں جن پر پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے بھرپور پارٹی پرچم والا پینٹ کیا گیا ہے وہ سب چودھری محمد اسلم گل کے حوالے کی ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک محفوظ ترین گاڑی بھی پارٹی سر براہ آصف علی زرداری کی جانب سے چودھری محمد اسلم گل کو فراہم کی گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد خوش قسمت ترین جماعت ہے جس کے کارکن نہ صرف وفادار ہیں بلکہ ان کی پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں چوہدری اسلم گل کا شمار بھی ایسے ہی کارکنوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارتٰ کا ساتھ نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ آج سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی چوہدری اسلم گل کی انتخابی مہم میں ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ چوہدری ا سلم گل بھی دن رات کارنر میٹنگ اور کارکنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حلقے میں ہر طرف پاکستان پپلز پارٹی کے بینر آویزاں ہیں جو اس بات کی نشانی ہیں کہ پارٹی کا وجود ہر طرف موجود ہے اور اس حلقے سے کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر ہے۔

Comments are closed.