پیپلز پارٹی نے ترین گروپ سے رابطوں کا ٹاسک کس دبنگ رہنما کو سونپ دیا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) ترین گروپ سے رابطے کریں،بلاول بھٹو نے مخدوم خاندان کو ٹاسک دیدیا۔جہانگیرین ترین پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی جہانگیر ترین کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں ۔ دریں اثناء جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان

نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے رابطوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان جہانگیر ترین گروپ کے مطابق پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔مختلف ذرائع سے من پسند خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہوگی۔

Comments are closed.