پیپلز پارٹی نے (ن) لیگی امیدوار کی حمایت کااعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر آباد کی صوبائی نشست پرضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرینگے۔ مسلم لیگ ن نے بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی تھی۔کارکن ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلا کرقیادت کے

فیصلے پر عمل کریں۔ سیالکوٹ میں 13 فروری کو پی ڈی ایم ایک شاندار ریلی نکالے گی۔پیپلز پارٹی کے جیالے اورعہدیدار بڑھ چڑھ کر ریلی میں شرکت کرینگے۔ حکومت کیخلاف ہماری لڑائی نہیں جدوجہد ہے،استعفوں سمیت تمام ہتھیار مناسب وقت پر استعمال کریں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *