پیپلز پارٹی کی صفوں سے بلاول بھٹو کے لیے انمول مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) نامور صحافی شہزاد ملک اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ جارحانہ سیاسی رویہ اختیار کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے گروپ سے سیاسی طور پر

دوری اختیار کر لیں اور ان کی بجائے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے میاں حمزہ شہباز شریف کے گروپ سے ساسی رابطوں کا سلسلہ تیز کردیں اور پی ڈی ایم کے آنے والے اجلاس میں بھی یہ تجویز دیں کہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز اور ان کے گروپ کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے،پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ تجویز ان کی سنیئر قیادت کی طرف سے دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلاول بھٹو کی طرف سے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور اس تبدیلی کے نتیجے میں میاں حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی ٰ پنجاب بنانے کی تجویز کو بھی بھرپور سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح سے مسلم لیگ (ن) کے اندر مبینہ طور پر قائم مریم نواز گروپ سیاسی طور پر سائیڈ لائن ہو جائے گا اور اس طرح سے حمزہ شہباز کو آگے آنے کا موقع ملے گا جن سے پیپلز پارٹی کی ایک اچھی سیاسی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو چکی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کا ٹاسک پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کو سونپ دیا ہے اور انہیں ہدائت کی ہے کہ وہ میاں حمزہ شہباز‘ پنجاب کے سپیکر چودھری پرویز الہی اور یہاں کے آزاد ارکان کے ساتھ ساتھ حکومت سے مبینہ طور پر ان کے ناراض ارکان سے بھی رابطے شروع کردیں۔ (بشکریہ: روزنامہ پاکستان )

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *