پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم اتحاد میں پیپلزپارٹی کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کر دیں ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن نے اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے اہم عہدیداروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ،پیپلزپارٹی کی واپسی کا فیصلہ رواں ماہ کے آخرمیں ہونے والے

اجلاس میں کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس کیلئے مولانا فضل الرحمن نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن آصف زرداری ،نواز شریف اور دیگر رہنمائوں سے مشورے کئے ہیں ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے والے اجلاس میں حکومت کیخلاف بڑے فیصلے ہونے کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی کی واپسی کے معاملے پر آصف زرداری، نواز شریف، آفتاب احمد خان شیرپائو سمیت دیگر رہنمائوں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔

Comments are closed.