پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے

کراچی (ویب ڈیسک) نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں پولیس نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری کے بنگلے پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔انچار ج سی آئی اے مبین احمد پرھیار نے میڈیا کو بتایا کہ کچے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے

خلاف کارروائی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاھری کے خلاف کنداہ تھانے میں کچے کی زمین پر قبضے کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کرانے کی مہم جاری ہے اور کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کروا کر زمین محکمہ جنگلات کے حوالے کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *