پی آئی اے نے گلگت میں کھڑا اپنا ایک ناکارہ جہاز کتنے میں فروخت کردیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے اپنا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا ہے۔ طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کیا گیا، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔

ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔طیارے کی نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

Comments are closed.