پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کب ہو گی؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کل لاہور میں ہوگی۔پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ایک بار پھر کرس گیل جلوہ گر ہوں گے، وہ بھی ڈرافٹ کے دستیاب ہیں۔پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ کا اسٹیج اتوار کی سہ پہر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سجے گا۔20 ممالک کے 400 سے زائد کرکٹرز ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، کرس گیل بھی پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین ڈیوڈ ملان، معین علی، راشد خان اور مجیب الرحمان، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ڈیل اسٹین، کرس گرین، کرس لین، جیمز فالکنر، ٹام بنٹن، سمت پٹیل، فل سالٹ، لیام پلنکٹ، کرس جارڈن سمیت دیگر کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد، فواد احمد، جیسن روئے، خرم منظور ، سہیل خان اور کیمو پاول کو ٹیم سے ریلیز کیا ہے۔ڈرافٹ کے پہلے راونڈ کی پک آرڈر میں اسلام آباد کا پہلا، ملتان سلطانز کا دوسرا، لاہور قلندرز کا تیسرا، پشاور کا چوتھا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پانچواں اور کراچی کنگز کا چھٹا نمبر ہوگا۔ہر ٹیم کو وائلڈ کارڈ پک کی اجازت ہوگی، وائلڈ کارڈ پک کے تحت سلور کیٹیگری سے اوپر کسی بھی کھلاڑی کو گولڈ اور پلاٹینم کے درمیان چنا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *