پی ٹی آئی خود اپناکیا حشر نشر کرنے والی ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے تو پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کو سب سے بڑا خطرہ پی ٹی آئی سے ہی ہے۔ پی ٹی آئی پی ڈی ایم سے تو بچ جائے گی لیکن پی ٹی آئی کو

پاکستان تحریکِ انصاف سے کون بچائے یہ ملین ڈالر سوال ہے۔نامور کالم نگار محمد اکرم چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے لوگوں میں بیچینی مسلسل بڑھ رہی ہے، اپنے ہی لوگ ناراض ہو رہے ہیں، ان کے اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ ناصرف بددل ہو رہے ہیں بلکہ وہ اس سے بھی آگے کا سوچ رہے ہیں۔ یہی وقت ہے اب بھی کپتان نے اپنے لوگوں کو اہمیت نہ دی اپنے ہی لوگوں کے مسائل حل نہ کیے تو پھر بہت دیر ہا جائے گی۔ کیونکہ ناراض لوگ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا اثاثہ ہیں، یہی لوگ اس کے ماتھے کا ہیں، انہیں لوگوں نے مشکل میں کام آنا ہے۔ اس لیے اپنے لوگوں کے مسائل حل کریں اگر فنڈز کا مسئلہ ہے تو اسے حل کریں۔ اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے تو اپنی جماعت کے حقیقی لوگوں کی بات کیوں نہیں سنی جا سکتی۔ یہ نہ ہو کہ کہیں ووٹ دینے کا وقت آئے تو اپنے ہی لوگ بغاوت کر دیں یعنی اس گھر کو لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ اس لیے اب بھی وقت یے کپتان فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے  اپنے لوگوں کے ساتھ ملنا جلنا شروع کرنا ہے نہیں، رابطے بحال کرنے ہیں یا نہیں فیصلہ تو کپتان نے کرنا ہے۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.