پی ٹی آئی میانوالی کا مشہور رہنما گرفتار

میانوالی (ویب ڈیسک) 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے موقع پر پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کرنےو الے مقامی رہنما امیر سوانسی کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت مین پیش کردیا ، تفصیلات کے مطابق امیر سوانسی جو کہ میانوالی کی مشہور کاروباری شخصیت راجمیر سوانیس کا بیٹا ہے ،

نے عمران خان کے دورہ سے کچھ دیر پہلے جلسہ گاہ داخل ہوتے وقت ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا جب پولیس اہلکار نے اسکی تلاشی لینا چاہی ، ضلعی پولیس اس وقت خاموش ہو گئی کیونکہ یہ وزیراعظم کا دورہ تھا اور اس موقع پر بدنظمی پولیس بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی تھی، بعد میں معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اسی روز رات گئے امیر سوانسی کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا جسکے بعد آج صبح پولیس کی ایک ٹیم نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کرنے والے امیر سوانسی کو گرفتار کرکے عدالت مین پیش کردیا ۔۔۔۔

Comments are closed.