پی ٹی آئی میں ترین کے سب سے بڑے مخالف شاہ محمود قریشی کا بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے معاملے پر کھل کر بول پڑے ہیں اور کہاہے کہ اگر جہانگیر ترین صاف ہیں تو باعزت بری ہوں گے اور اگر صاف نہیں تو جواب دہ ٹھہریں گے ۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے معاملے

پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جہانگیر ترین کو اگر تشویش ہے تو وہ عمران خان سے ملیں ، عمرا ن خان ان کی بات خندہ پیشانی سے سنیں گے ، جہانگیر ترین نے دو باتیں کلیئر کی ہیں کہ وہ فارورڈ بلاک نہیں بنا رہے ہیں اور پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف کارروائی پر ن لیگ اور پی پی والے تنقید کرتے ہیں ، جہانگیر ترین اگر صاف ہیں تو باعزت بری ہوں گے اور اگر صاف نہیں ہیں تو جواب دہ ٹھہریں گے ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ آزاد اراکان کو زبردستی پارٹی میں شامل نہیں کیا گیا ، آزاد ارکان نے شمولیت سے پہلے خطوط پر دستخط کیے ہیں ، عمران خان کاکسی کیخلاف انتقامی کارروائی کاارادہ نہیں ہے ، 17 شوگر ملز کو نوٹس بھیجے گئے ہیں ، عمران خان اپنے نظریئے پر قائم ہیں ، بدعنوانی کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے ، عمران خان کسی کے پریشر میں نہیں آئیں گے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *