پی ٹی آئی نے ناموں پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے انتخابات کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے منصب کیلئے اپنے امیدواروں پر صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سینیٹر وسیم شہزاد جو اس وقت سینیٹ کے قائد ایوان ہیں اور سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹ کی چیئرمین شپ

کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق حکمران جماعت موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سینیٹ کے انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اس وقت تک سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں دائر کئے گئے ریفرنس کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *