پی ٹی آئی کے تین بڑے رہنماؤں کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور ایم این اے جعفر لغاری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ثنا ءاللہ زہری کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سابق وفاقی وزیر منظور وٹو کے خلاف کارروائی ختم کر دی گئی۔

بدھ کو نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کئی فیصلوں کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ایڈوائزر لیگل ٹوچیئرمین اور دیگر سینئر افسران نےشرکت کی۔اجلا س میں 2ریفرنسزر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں احمد حیات سابق چیئرمین کے پی ٹی،سید جمشید زیدی،سابق جنرل منیجر کے پی ٹی،خرم ایس عباس سی ای او کراچی انٹرنیشنل ٹرمینل،ایم ایس کراچی انٹرنیشنل کنٹنیر ٹرمینل ور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 21.45ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *