پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینٹر سیف ﷲ ابڑو کے بھائی رحمت ﷲ ابڑو کو لاڑکانہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رحمت ﷲ ابڑو اور پروونشل بلڈنگز کے انجینئر کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔گرفتاری ایگزیکٹو انجینئر آفتاب ابڑو کی جانب سے سول لائن تھانے میں

درج مقدمے میں عمل میں آئی۔ آفتاب ابڑو نے رحمت اللہ پر کارِ سرکار میں مداخلت کا، جب کہ رحمت ﷲ نے آفتاب ابڑو پر رشوت لے کر کروڑوں کے ٹینڈرز منظورِ نظر افراد کو دینے کا الزام لگایا تھا۔پولیس نے مقدمہ رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کی ہدایت پر درج کیا۔سینیٹر سیف ﷲ ابڑو کا کہنا ہے کہ دھاوا بھی ان کے بھائی پر بولا گیا ، اور کارروائی بھی اس کے خلاف کی جارہی ہے۔ لاڑکانہ میں سرکاری سرپرستی میں غنڈہ گردی ہورہی ہے۔ گورنر سندھ کو صورتِحال سے آگاہ کردیا ہے۔

Comments are closed.