پی ٹی آئی کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اب تک 23 میں سے 21 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے۔غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق8 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف،7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم

کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں جبکہ 2 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ کوئی بھی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی، جس کے بعد حکومت سازی میں 7؍ آزاد ارکان کا کردار فیصلہ کن ہوگیا ہے۔ جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لیکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ جی بی اے 2 گلگت2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 6696 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے جمیل احمد 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لیکر شکست سے دوچار ہوئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن بھی شکست کھاگئے اور 3965 ووٹ لے سکے۔ جی بی اے 4 نگر 1 سے پی پی کے امجد حسین 6104 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔ جی بی اے5 نگر 2 سے آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی 2443 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر آئے۔ جی بی اے 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبیداللہ 5624 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔ جی بی اے7 اسکردو ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ ذکریاخان 5288 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور پی پی کےمہدی شاہ 4140 ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر رہے۔ جی بی اے 8 اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 7534 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور پی پی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 9 اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286 کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر آئے۔جی بی اے 10اسکردو 4 سے آزادا میدوار ناصرعلی خان 4667 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے وزیرحسن 3344 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 11 کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور انکے مقابلے میں آزاد امیدوار اقبال حسن2577 دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 12 شگر سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجا اعظم خان 10349 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی 13 استور 1 سے پی ٹی آئی کے محمد خالد خورشید 5325 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جی بی اے 14 استور 2 سے پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون 5418 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور پی پی کے مظفرعلی 3559 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے15 دیامر ایک سے تمام 47 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جہاں سے آزاد امیدوار شاہ بیگ 2685 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں اور دوسرے آزاد امیدوار دل پذیر2517 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار 2391 ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور پی پی امیدوار بشیر 2168 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 16 دیامر 2 سے تمام 41 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جسکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انور انجینئر 5605 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں اور آزاد امیدوار

عطااللہ 5170 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے عتیق اللہ 3973 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے17 دیامر3 سے پی ٹی آئی کے حیدر خان 5389 ووٹ لیکر آگے ہیں اور جے یو آئی کے رحمت خالق 5162 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے 18 دیامر 4 سے پی ٹی آئی کے گلبر خان 6793 ووٹ لیکر آگے ہیں اور آزاد امیدوار کفایت الرحمٰن 5900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے 19 غذر ایک سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں پی ٹی آئی کے ظفر محمد 6128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ جی بی 20 غذر 2 سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد 5430 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ق لیگ کے خان اکبر خان 3870 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی 21 غذر 3 سے ن لیگ کے امیدوار غلام محمد 4609 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3686 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی اے 22 گانچھے ایک سے آزاد امیدوار مشتاق حسین 6051 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور یہاں سے پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر آئے۔ جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمیدکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کی آمنہ بی بی 329 6ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ جی بی اے 24 گانچھے 3 سے پی پی کے محمداسماعیل 6204 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5381 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *