پی ٹی آئی کے نامور وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی دعوت دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی وزیر نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دعوت دی تھی۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف

نے اسی بات کی تصدیق کی ہے۔جو تین ماہ قبل دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے کی تھی کہ پی ٹی آئی کے ایک موجودہ وفاقی وزیر نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیا تھا تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکیں۔ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ایک وفاقی وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کی قیادت سے کچھ عرصہ قبل لندن میں رابطہ کیا تھا۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے 11-12 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.