پی پی کے سینئر رہنما نے اندر کی کہانی بتا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پی ڈی ایم سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کی حیثیت واٹس ایپ گروپ جتنی ہے،

جبکہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے فرمائشی ٹیلیفونک ڈرامہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے نام نہاد پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف کسی ٹھوس اقدام کا اعلان نہیں کیا، پی ڈی ایم کے کسی بھی اجلاس میں استعفے لانگ مارچ کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ،استعفوں کا اعلان دو ہم خیال جماعتوں کا یکطرفہ اعلان تھا، مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز موجودہ حکمرانوں کو گھر نہیں بھجوانا چاہتے ،مریم نواز کے حکمرانوں کو وقت دینے کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ دریں اثناء سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے فرمائشی ٹیلیفونک ڈرامہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *