پی پی 206 خانیوال کا ضمنی الیکشن

خانیوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خانیوال میں پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ۔ اب تک موصول ہونے والے 25 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رانا محمد سلیم پانچ ہزار863 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی

نورین نشاط ڈاہا چار ہزار833 ووٹ لیکر دوسرے، تحریک لبیک کے امیدوارشیخ محمداکمل ایک ہزار363 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں 183 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں مجموعی طور پر دو لاکھ 30 ہزار 698 افراد رائے دہی کا حق رکھتے ہیں ،