پی پی 84 ضمنی الیکشن : فتح کس کے حصے میں آئی ؟

خوشاب (ویب ڈٰسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم کلو نے کامیابی حاصل کرلی۔ حلقہ کے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگی امیدوار نے 73 ہزار 524 ووٹ حاصل کیے۔

تحریک انصاف کے امیدوار حکمراں علی حسین بلوچ کو 61 ہزار 260 ووٹ ملے۔پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی۔ حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

Comments are closed.