پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا پتہ صاف ۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا پتہ صاف ہوگیا، تاہم شہباز شریف نے دونوں جماعتوں کو پارلیمنٹ میں ساتھ رکھنے کا اعلان کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے بجٹ کے بعد نئے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ پہلا جلسہ4جولائی کو سوات، 29 جولائی کو کراچی اور 14اگست یوم آزادی پر اسلام آباد میں ہوگا،انتخابی اصلاحات اور ووٹنگ مشین کی تجویز مسترد کر تے ہیں، پی ڈی ایم نے خطے کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خطے اور افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔دفاعی صورتحال اور خارجہ پالیسی پر متعلقہ ادارے ان کیمرہ بریفنگ میں ایوان کو حقائق سے آگاہ کریں ،پاکستان کی جانب سے امریکی طیاروں کو ائیر بیسز مہیا کر نے کی افواہوں سے تزویراتی اور سیاسی اثرات مرتب ہونگے، پی ڈی ایم سے رجوع کر نے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کیلئے مہلت برقرار ہے ، ہم انتظار کرینگے۔ پی ٹی آئی حکومت کی بدعنوانی اور غیر آئینی اقدام کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائیگی، غریب دکانداروں اور پسے ہوئے طبقے کی تعمیر شدہ جائیدادوں پر تجاوزات کی آڑ میں قبضہ کیا جارہا ہے، ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔صحافیوں کے ساتھ ہونیوالے افسوسناک واقعات کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ڈیمو کریٹک موومنٹ نے بجٹ پر حکومت کو ٹف دینے کیلئے مسلم لیگ (ن)کی میزبانی میں سیمینار منعقد کریگی ،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک مل گیا ۔جبکہ مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اور پارلیمنٹ کی اپنی سیاست الگ الگ ہے۔دونوں کو یکجا نہ کیا جائے، مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی، کمزوری دکھائی تو دشمن دھاوا بول دیگا ، ہماری عوام کیلئے کی جانے والی جدوجہد سے غیر جمہوری قوتیں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو ئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *