پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں امیدوار کھڑے کرنے کے حوالے سے اچانک بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ اور سینٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق

پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ میں بتایا کہ پی ڈی ایم26مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے ، پی ڈی ایم سینٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاعثمان بزدار بیچارے کو کیوں ہٹانا ہے جب تک وہ بیٹھے رہیں گے پتہ چلتا رہے گا کہ مسلم لیگ ن میں اور جعلی حکومت میں کیا فرق ہے ۔امید ہے شہباز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے ، ان کی طبیعت بھی خراب ہے ۔پی ڈی ایم اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا حکمران جماعت کے ممبران کا اپنی ہی پارٹی پر اعتماد نہیں رہااسلئے اوپن بیلٹ کی بات کررہے ہیں۔ جب حکمران چیئرمین سینٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کررہے تھے تواس وقت انہیں اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *